the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
خوش قسمت ہیں آپ لوگ کہ خالق کائنات نے رمضان المبارک جیسا بابرکت مہینہ آپ کے مقدر فرمایا،بلاشبہ رمضان کریم نیکیوں کا فصل بہار ہے، اور امت مسلمہ کے لئے،بالحضوص نیکی اورخیر وفلاح کےکام میں آگے رہنے والوں کے لئے اللہ رب العزت کا عظیم تحفہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ہندوستان کے مشہور عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے یو کےمیں کیا۔

رمضان کریم کی مناسبت سےالحسنات فاؤنڈیشن لندن کے زیراہتمام ریسٹ ہام کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ دو روزہ اجلاس میں انہوں نے ماہ مقدس کی مختلف فضیلتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے عالم اسلام کے دینی بھائیوں کو مبارک باد پیش کی۔ مفتی عثمانی نے کہاکہ رمضان کریم میں اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندوں پر اس قدر مہربان ہوتا ہے جس کا شمار ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیغمبر اسلام محمد رسول اللہ اور آپ کے ا صحاب ؓ ماہ صیام کا خاص اہتمام فرماتے تھے۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جمادی الثانی کے گزرنے اور رجب المرجب کا چاند طلوع ہوتے ہی رمضان المبارک کی تیاری شروع



فرماتے اوردعا کرتے کہ اے اللہ رجب و شعبان میں برکت دے اوررمضان المبارک تک ہمیں پہونچا دے۔، نماز ، تلاوت قرآن اور نوافل کی ادائیگی اور انفاق کے ذریعے اللہ کی خوشنودی کے حصول کیلئے کوشاں رہتے تھے ، یہ مہینہ صبر و برداشت ، ایثار اور تقویٰ اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ہماری زندگی میں ایک روحانی انقلاب برپا کر سکتا ہےضرورت اس بات کی ہےکہ اللہ کے حکم کی خلوص دل کے ساتھ تکمیل کرکے اپنا نام متقی اور عبادت گزار بن جائیں،کیوں کہ جسم کی پاکیزگی تو غسل اور وضو کے توسط سے حاصل کر سکتے ہیں مگر روحانی پاکیزگی یعنی تزکیہ نفس یا تقویٰ روزے کے ذریعہ سے ہی حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہارمضان خود احتسابی کا مہینہ ہے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش کا بہترین ذریعہ روزہ ہے۔یہ وہ عظیم اور برکت والا مہینہ ہے جس میں اللہ پاک نے اپنی آخری کتاب قرآن مجیدکا نزول مکمل فرمایااور لیلتہ القدر جیسی عظیم شب بھی اسی مہینے عطاء فرمائی ۔انہوں نے کہا ہمیں اس مہینے ایثار و قربانی ،ضبط نفس اور حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھنا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.